• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی کی سالگرہ پر اہلیہ اور وقار یونس میں پیغامات کا تبادلہ

قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے شادی کی 21ویں سالگرہ پر اہلیہ کے محبت بھرے پیغام کے جواب میں مزاحیہ جواب دے کر سب کے دل موہ لیے۔

وقار یونس کی اہلیہ فریال وقار نے شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کا زندگی بھر ساتھ دینے کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام قربانیوں، اچھے وقتوں، برے وقتوں میں ساتھ رہنے پر آپ کی شکرگزار ہوں۔

اہلیہ کے ٹوئٹ کے جواب میں وقار یونس نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ ’بس کر پگلی رُلائے گی کیا۔‘

ساتھ ہی انہوں نے اہلیہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کی تمام تر قربانیوں کا شکریہ، آپ کو شادی کی 21ویں سالگرہ مبارک ہو۔‘


خیال رہے کہ وقار یونس اور فریال 2000ء میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، ان کے 3 بچے ہیں۔

وقار یونس کی اہلیہ فریال ڈاکٹر ہیں اور ایمرجنسی فزیشن کہلاتی ہیں۔

تازہ ترین