• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے معروف گلوکار فلک شبیر کی جانب سے اپنے مداحوں کو لال گلاب دیا گیا ہے۔

فلک شبیر اپنی اہلیہ معروف اداکارہ سارہ خان کو تو آئے دن لال گلاب، پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہی رہتے ہیں مگر اب انہوں نے اپنے مداحوں کو بھی لال گلاب پیش کر دیا ہے جس پر اُن کے مداح و فالورز نہایت خوش نظر آ رہے ہیں۔

فلک شبیر نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر 1 ملین فالوورز ہونے کی خوشی پر اپنے مداحوں کو لال گلاب پیش کیا ہے۔

فلک شبیر نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوس متعدد پوز میں تصویریں شیئر کی ہیں جس میں وہ خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں ۔

فلک شبیر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’اتنے سارے پیار کے لیے شکریہ 1 ملین انسٹا گرام فیملی، ایسے ہی پھلتے پھولتے رہیں۔‘


دوسری جانب فلک شبیر کو اُن مداحوں و فالوورز سمیت شوبز انڈسٹری کے متعدد فنکاروں کی جانب سے بھی مبارکباد دی جا رہی ہے۔

تازہ ترین