• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے گھر والے مجھے آسمانوں پر اڑنے نہیں دیتے، فیروز خان

پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان کا اپنے گھر والوں سے متعلق کہنا ہے کہ  ان  کے گھر والے انہیں آسمانوں پر اڑنے نہیں دیتے اور فوراً زمین پر لے آتے ہیں۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ کے تیسرے سیزن میں مرکزی کردار ادا کرنےوالے اداکار فیروز خان نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران بتایا ہے کہ اُن کی فیملی اُنہیں غرور کرنے یا آسمانوں پر اُڑنے نہیں دیتی اور جلد ہی زمین پر لے آ تی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ایک مختصر سی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سینئر صحافی سہیل وڑائچ فیروز خان کا انٹرویو لے رہے ہیں۔

اس دوران سہیل وڑائچ کا فیروز خان سے پوچھنا تھا کہ وہ ڈراموں کے کرداروں کو بہت بخوبی نبھاتے ہیں، ایسا کوئی کردار جو اُن پر طاری ہو گیا ہو اور وہ گھر میں بھی اُسی کردار میں رہتے ہوں؟


اس کا جواب دیتے ہوئے فیروز خان کا کہنا تھا کہ ’ہر کردار ایسا ہوتا ہے کہ وہ اُنہیں متاثر کرتا ہے مگر ایسا بھی نہیں ہے کہ اُنہیں خود پر طاری وہ کردار اتارنا نہ آتا ہو، اُنہیں ہر کردار سے باہر نکلنے کے لیے وقت درکار ہوتا ہے۔‘

فیروز خان نے مزید کہا کہ ’ اُن پر اللّٰہ تعالی کا بڑا کرم ہے کہ وہ کوئی کردار ادا کرتے ہیں تو خود کو بڑا محسوس نہیں کرتے اور نہ اُن کے گھر والے اُنہیں ایسا کرنے دیتے ہیں، اُن کی فیملی اُن کے کام پر تنقید بھی کرتی ہے اور حوصلہ افزائی بھی۔‘

تازہ ترین