• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسکہ ضمنی انتخاب کے دوران فائرنگ، 2 افراد جاں بحق


پنجاب کے شہر سیالکوٹ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 میں آج ہونے والے ضمنی انتخاب کے دوران گوندلہ پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ سے زخمی 2 افراد دم توڑ گئے۔

ریسیکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی 1شخص اسپتال میں زیر علاج ہے۔

 ضمنی انتخاب کے دوران ڈسکہ کلاں گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم شخص پولنگ اسٹیشن کے باہر فائرنگ کرکے فرار ہو گیا، جس کے بعد پولنگ اسٹیشن پر پولیس اور رینجر کی بھاری نفری پہنچ گئی۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے  ڈسکہ ضمنی الیکشن کے دوران  فائرنگ کے واقعے کی آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی۔

عثمان بزدار نے  فائرنگ کے واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، ملزمان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہو گی۔

تازہ ترین