• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیگی کارکن نے فائرنگ کی تو پکڑا کیوں نہیں؟ رانا ثنا



مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ اگر فائرنگ کرنے والا ن لیگ کا تھا تو کیوں گرفتار نہیں کیا گیا؟

سیالکوٹ میں میڈیا بریفنگ کے دوران رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ ڈسکہ میں سارا دن فائرنگ اس لیے کی گئی کہ لوگ گھروں سے نہ نکلیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولنگ کو سست کرنے کے لیے یہ حربہ استعمال کیا گیا، دونوں حلقوں میں ن لیگ کا 40 فیصد ووٹ کاسٹ ہونے نہیں دیا گیا۔


ن لیگ پنجاب کے صدر نے یہ بھی کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور آر او سے کہتے ہیں کہ آپ لوگ ناکام رہے ہیں، پولنگ کا وقت نہ بڑھانے پر اعتراض ہے۔

دوسری طرف مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایف آئی آر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف کٹنی چاہیے، پولیس حکام ذاتی ملازم بنے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین