چارسدہ (نمائندہ جنگ) چارسدہ میںتشدد کے بعد پی ٹی آئی رہنما اور بھائی نے صحافی کی برہنہ ویڈیو بنادی۔صحافی کے ساتھ تشدد کے واقعہ میں ملوث چار ملزمان گرفتاری کے 15گھنٹے بعد رہا کر دئے گئے ۔ پولیس نے سنگین نوعیت کیس میں عدالت سے ریمانڈ کی استدعا کی اور نہ مجروح صحافی کے میڈیکل رپورٹ کا ایف آئی آر میں اندراج کیا۔ صحافی سیف اللہ جان نے کہا کہ 18فروری کوتحریک انصاف کے ضلعی رہنماء عبداللہ اور اس کے بھائی فہیم اور ضلعی زکواۃ کمیٹی کے چیئرمین افتخار نے میری دکان میں توڑ پھوڑ کر تے ہوئے مجھے تشدد کا نشانہ بناکر کمرے میں بند کرنے کے بعد غیر انسانی تشدد کا نشانہ بناکر ان کی برہنہ ویڈیو بنائی ۔