• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک ایران بارڈر پر باڑ لگانے کا کام جون تک مکمل ہوجائیگا، شیخ رشید

پاک ایران بارڈر پر باڑ لگانے کا کام جون تک مکمل ہوجائیگا، شیخ رشید 


اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جون تک ایران اور افغانستان بارڈز پر باڑ کا کام مکمل ‏ہو جائیگا،وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے دورہ گوادر کے دوران پاک ایران بارڈر کا جائزہ لیا، گوادر، تربت، مند اور ریدیگ کےسرحدی علاقوں کافضائی معائنہ کیا ، وزیر داخلہ نے رمدان گبدپاکستان ایران ٹریڈ گیٹ وے کابھی دورہ کیا، آئی جی ایف سی ‏بلوچستان ساؤتھ میجر جنرل آئمان بلال بھی ہمراہ تھے، شیخ رشیدنےتجارتی سامان کی ترسیل ‏سےمتعلق سہولتوں کاجائزہ بھی لیا، انہوں نے کہا کہ پاک ایران بارڈر پر باڑ لگانےکا کام 40 فیصد مکمل ہو چکاہے ، 928 ‏کلومیٹر بارڈر پر باڑ کا کام جون تک مکمل ہو جائیگا،انہوں نے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر بھی باڑ کا 90 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور جون تک ‏ایران اورافغانستان بارڈزپرباڑکاکام مکمل ہوجائیگا، بارڈر مینجمنٹ کو جدید بنا رہے ہیں، ملکی سلامتی یقینی بنائیں گے جبکہ ‏تجارت کےفروغ اور لوگوں کی آمدورفت کوآسان بنائیں گے،وزیرداخلہ شیخ رشید چار روزہ دورے پر بلوچستان پہنچے ہیں،وہ گوادر پورٹ اور تفتان ‏بارڈر کا بھی معائنہ کرینگے۔

تازہ ترین