• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسکہ میں فائرنگ کرنیوالا ن لیگی تھا تو گرفتار کیوں نہیں کیا؟راناثناء

لاہور(نیٹ نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا ﷲ نے کہا ہے کہ اگر فائرنگ کرنے والا ن لیگ کا تھا تو کیوں گرفتار نہیں کیا گیا؟سیالکوٹ میں میڈیا بریفنگ کے دوران رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ ڈسکہ میں سارا دن فائرنگ اس لیے کی گئی کہ لوگ گھروں سے نہ نکلیں، پولنگ کو سست کرنے کے لیے یہ حربہ استعمال کیا گیا، دونوں حلقوں میں ن لیگ کا 40 فیصد ووٹ کاسٹ ہونے نہیں دیا گیا۔ن لیگ پنجاب کے صدر نے یہ بھی کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور آر او سے کہتے ہیں کہ آپ لوگ ناکام رہے ہیں، پولنگ کا وقت نہ بڑھانے پر اعتراض ہے۔دوسری طرف مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایف آئی آر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف کٹنی چاہیے، پولیس حکام ذاتی ملازم بنے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین