• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نتائج روکنے والے نتائج بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں: مریم نواز


مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے الزام عائد کیا ہے کہ نتائج روکنے والے نتائج تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سیالکوٹ کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے نتائج روکنے جانے پر مریم نواز اپنے ردِ عمل کا اظہار کر رہی تھیں۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ نتائج تبدیل کرنے کی کوشش کرنے والوں کو یہ مہنگا پڑے گا۔

واضح رہے کہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخاب کے نتائج ریٹرنگ آفیسر نے روک دیئے ہیں۔

ریٹرنگ آفیسر کے مطابق حتمی نتیجے کا اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان کرے گا۔

گزشتہ رات 23 پولنگ اسٹیشنز کا عملہ مبینہ طور پر غائب رہا، جو صبح ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پہنچا۔


اس سے قبل اس حلقے کے کل 360 میں سے 337 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ نون کی سیدہ نوشین افتخار 97 ہزار 588 ووٹ لے کر آگے تھیں۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار علی اسجد ملہی 94 ہزار 541 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر تھے۔

تازہ ترین