• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آکسفورڈ کی کورونا ویکسین مارچ کے پہلے ہفتے میں پاکستان آجائے گی، فیصل سلطان

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان  نے کہا ہے کہ آکسفورڈ کورونا ویکسین آسٹرازینیکا مارچ کے پہلے ہفتے میں پاکستان آجائے گی۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ آکسفورڈ کی ویکسین 60 سال سے زائد عمر کے تمام لوگ لگوا سکیں گے۔

دوسری جانب ڈاکٹر قیصر سجاد سیکریٹری جنرل پی ایم اے نے ہدایت دی کہ 60 سال سے زائد ہیلتھ کیئرورکرز چائینا کی سائینو فارم نہ لگوائیں۔

اُنہوں نے کہا کہ آکسفورڈ کی ویکسین آنے کا انتظار کریں۔

تازہ ترین