آپ آف لائن ہیں
اتوار22؍ رجب المرجب 1442ھ 7؍مارچ2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کم کارڈیشین نے شوہر سے علیحدگی کیلئے مقدمہ دائر کر دیا

امریکا کی معروف ٹی وی اسٹار کم کارڈیشین نے ماڈل اور ریپر کانیے ویسٹ سے علیحدگی کے لیے باقاعدہ مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 40 سالہ کم کارڈیشین نے جمعے کو کانیے ویسٹ سے علیحدگی کے لیے مقدمہ دائر کیا۔

کم کارڈیشین نے علیحدگی کے لیے دائر مقدمے میں اپنے چاروں بچوں کی مشترکہ قانونی اور جسمانی تحویل کی درخواست بھی کی ہے اور کہا ہے کہ اس سے کانیے ویسٹ کو بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

آن لائن طلاق سروس کی سی ای او اور ماہر امریکی وکیل لورا واسر کے ذریعے دائر کردہ دستاویزات میں کم کارڈیشین اور کانیے ویسٹ کی علیحدگی کی تاریخ ظاہر نہیں کی گئی۔

معروف امریکی ٹی وی اسٹار کم کارڈیشن اور مقبول ترین ماڈل و ریپر کانیے ویسٹ 2014 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کے 4 بچے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید