• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی نے عینک گم ہونے،کسی نے نیند آنے اور کسی نے دھند کا بہانہ بنایا، شاہد خاقان

اسلام آباد (جنگ نیوز )ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے این اے 75 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ریکارڈ کے ساتھ غائب ہونے والے 20 پولنگ سٹیشنز کے پریزائڈنگ افسران صبح چھ بجے پولیس کی تحویل میں پہنچے اور ان میں سے کسی نے عذر پیش کیا کہ ہماری عینک گم ہو گئی تھی ، کسی نے کہا کہ دھند ہو گئی تھی اور کسی نے بہانہ لگایا کہ مجھے نیند آ گئی تھی ۔ 

شاہد خاقان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشیر اور وزیراعظم کے معاونین کھلم کھلا دندناتے پھرتے ہے اور مسلح افراد سے کوئی پوچھنے والا نہیں تھا ، ہم نے ریٹرنگ افسرسے اضافی ٹائم مانگا کہ یہاں پر یہ ساری بات ہوئی ہے لیکن وہاں پر کوئی اضافی ٹائم نہیں دیا گیا ۔

تازہ ترین