ہری پور(نمائندہ جنگ )پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس قیصر رشید خان نے کہاہے کہ انصاف کی فراہمی باراور بنچ کی اولین ذمہ داری ہے،ٹائوٹ ازم اوربدعنوانی کاخاتمہ بے حدضروری ، کوئی بھی چیزمظلوم کی دادرسی اورانصاف کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننی چاہیے، اپنے مقدمات کے سلسلے میں عدلیہ سے رجوع کرنے والے سائلین ہی ہمارے نظام عدل کامحورہیں، ان کی مشکلات کا ازالہ،دادرسی اور عوام کوانصاف کی فراہمی باراور بنچ کی اولین ذمہ داری ہے، کوئی شک نہیں کہ نظام انصاف کی بہتری کے لیے وکلاء نے بڑی قربانیاں دی ہیں تاہم اب بھی اس ماحول سے ٹائوٹ ازم اوربدعنوانی کاخاتمہ بے حدضروری ہے تاکہ کوئی بھی چیزمظلوم کی دادرسی اورانصاف کی راہ میں رکاوٹ نہ بن سکے،علاوہ ازیں بنچ اوربارکی عزت اورقدرومنزلت میں روزافزوں اضافہ ہو ان خیالات کااظہارانھوں نے گذشتہ روزہری پورمیں ایک ارب روپے کی لاگت سے نوتعمیرشدہ جوڈیشل کمپلیکس اورڈسٹرکٹ بارروم کی افتتاحی تقرہب سے بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب کے دوران کیا،چیف جسٹس قیصررشیدخان نے اپنے خطاب میں کہاکہ وکلاء عدالت آنے والے سائلین کی مددکریں اوران کے حوالے سے اپنی کمٹمنٹ پوری کریں،زیرالتواء مقدمات جلدنمٹائیں گے۔