• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ روڈ پر کام سست روی کا شکار ہے،بیرسٹرجاوید خان مومند

پشاور(وقائع نگار) جماعت اسلامی کے رہنما وسابق ممبر صوبائی اسمبلی بیرسٹرجاوید خان مومند نے کہا ہے کہ کوہاٹ روڈ پرپچھلے 2سال سے جاری کام سست روی کا شکار ہے جس سے عوام شدید اذیت میں مبتلا ہیں اگر اس پر کام میں تیز ی نہیں لائی گئی تو 31مارچ کو عوام کے ساتھ سڑکوں پر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ کوہاٹ روڈ پر کام کی سست روی کی وجہ سے مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ مسافروں اور مریضوں کو ہسپتالوں تک پہنچانے میں پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ این ایچ اے اور انتظامیہ 3کلومیٹر سڑک نہیں بناسکی تو ان ٹھیکہ داروں سے ٹھیکہ واپس لیا جائے اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ اب گرمیاں آنے والی ہیں جس سے مسافر اور عوام کی مشکلات اور بڑھ جائے گی اگر کوہاٹ روڈ کو جلدازجلد مکمل نہ کیا گیاتو عوام سڑکوں پر نکل آئینگے اور دما دم مست قلندر ہوگا۔جس کی تمام تر ذمہ داری این ایچ اے، انتظامیہ اور دیگر محکموں پر عائد ہوگی۔
تازہ ترین