• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو دل کی تکلیف کی شکایت کے بعد قومی ادارہ برائے امراض قلب میں داخل کر لیا گیا،حلیم عادل شیخ کی جانب سے سینٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو اسپتال لیجانے کی درخواست کی گئی تھی۔جیل سپرنٹنڈنٹ حسن سہتو کے مطابق اتوار کی شام حلیم عادل شیخ نے انھیں درخواست دی تھی کہ وہ این آئی سی وی ڈی کے مریض رہے ہیں اور انھیں درد محسوس ہو رہا ہے اسی لئیے انھیں اسپتال کے جایا جائے،جیل سپریٹنڈنٹ کے مطابق سینئر جیل حکام سے اجازت ملنے کے بعد انھیں قومی ادارہ برائے امراض قلب لے جایا گیا۔

تازہ ترین