سیالکوٹ (این این آئی)پنجاب کے شہر سیالکوٹ کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان سیالکوٹ میں آر او کے دفتر پہنچ گئے۔
این اے 75 میں تین رکنی کمیٹی انکوائری کے بعد رپورٹ چیف الیکشن کمشنر کو پیش کریگی۔ گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخاب کے نتائج ریٹرننگ آفیسر نے روک دیئے ہیں۔ ریٹرننگ آفیسر کے مطابق حتمی نتیجے کا اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان کرے گا۔
گزشتہ رات 23 پولنگ اسٹیشنز کا عملہ مبینہ طور پر غائب رہا، جو صبح ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پہنچا اس سے قبل اس حلقے کے کل 360 میں سے 337 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ نون کی سیدہ نوشین افتخار 97 ہزار 588 ووٹ لے کر آگے تھیں۔