اسلام آباد(پی پی آ ئی)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمان سے راجہ پرویز اشرف نے ملاقات کی، راجہ پرویزاشرف نے سینیٹ انتخابات سے متعلق مولانافضل الرحمٰن کوآگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں سینیٹ کے امیدواریوسف رضا گیلانی کی پوزیشن سے متعلق مشاورت ہوئی۔بتا یا گیا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے متفقہ امیدواروں کی کامیابی کیلئے جدوجہدکرنے پراتفاق کیا گیا ہے۔ اس موقع پر راجہ پرویز اشر ف نے لانگ مارچ سے متعلق بھی مولانافضل الرحمٰن سے مشاورت کی۔