• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصلہ کرنیوالوں نے معاملات زرداری سےطےکرلئے،حافظ حسین احمد

کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ فیصلہ کن قوتوں نے معاملات زرداری سے طے کرلئے، زرداری ایک بار پھر سب پر بھاری ثابت ہوئے،ضمنی الیکشن کی دھند نے پی ڈی ایم کے متفقہ بیانیہ کو گم کردیا، اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان کرنے والے اب حلف اٹھانے کے لیے بے تاب ہیں، دھند میں پی ڈی ایم نے اندھا دھند اپنے اہداف کو چھوڑ کر بلاول کے بیانیہ کو اپنا لیا، ضمنی الیکشن میں پی ڈی ایم کو جو دانا ڈالا گیا وہ ”گیم“ کو سمجھ نہ سکے۔وہ اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع میں ضلع مستونگ، چاغی، نوشکی، گجرانوالہ، رحیم یار خان، لکی مروت سے تعلق رکھنے والے جمعیت کے مخلص کارکنوں سے بات چیت اور میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ ضمنی الیکشن کی دھند نے پی ڈی ایم کے 20ستمبر 2020کے متفقہ بیانیے کو گم کردیا اُسی اسٹیبلشمنٹ اور اُسی الیکشن کمیشن کے تحت الیکشن کے میدان میں اترنے والے اسمبلیوں سے استعفے دینے نکلے تھے اب اسمبلیوں میں حلف اٹھائیں گے، انہوں نے کہا کہ دھند میں پی ڈی ایم نے اندھا دھند اپنے اہداف کو چھوڑ کر بلاول کے بیانیہ کو پزیرائی بخشی اور ضمنی الیکشن میں پی ڈی ایم کو جو دانا ڈالا گیا وہ ”گیم“کو سمجھ نہ سکے،جمعیت کے رہنما نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ اسمبلیوں سے استعفے،سینٹ الیکٹورل کالج کو ختم کرنا، جنوری میں حکومت کا خاتمہ صرف ”لیڈر بھبکی“ تھی اب وہ تمام باتیں قوم کے سامنے آرہی ہیں، سابق سینیٹر کا کہنا تھا کہ اصل فیصلہ کرنے والوں نے معاملات زرداری سے طے کئے اور زرداری اب بھی سب پر بھاری ثابت ہوا ہے ایک اور سوال کے جواب میں حافظ حسین احمد نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی مستقل مزاج ہیں وہ کھڑے ہیں اور کھڑے ہی رہیں گے اگرچہ ماضی میں انہیں 1منٹ کھڑے ہونے کی سزا بھگتنا پڑی تھی لیکن اب کی بار وہ کافی دیر تک کھڑے رہیں گے۔
تازہ ترین