• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نظر آ رہا ہے اسٹیبلشمنٹ مکمل نیوٹرل ہے، یوسف رضا گیلانی


سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ نظر آ رہا ہے اسٹیبلشمنٹ مکمل نیوٹرل ہے۔

سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھ پر اعتماد کرنے پر پی ڈی ایم کا بے حد مشکور ہوں، پی ڈی ایم نے مجھے ٹکٹ دیا ہے، میں پی ڈی ایم کی ترجمانی کروں گا۔

یوسف رضا گیلانی کاکہنا تھا کہ مجھے پہلے بھی متفقہ وزیراعظم منتخب کیا تھا، میری فتح جمہوری قوتوں کی فتح ہوگی، میں پی ڈی ایم کے تمام اکابرین کے پاس فرداً فرداً جاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم بنا تو مجھے تعلقات کی بنیاد پر 264 ووٹ ملے تھے، جبکہ حکومتی سطح پر بات چل رہی ہے کہ پیسہ چل رہا ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں پی ڈی ایم کی پرفارمنس پر مبارک باد دیتا ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جہانگیر ترین سے میری ملاقات نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی کوئی رابطہ ہوا ہے، وہ میرے عزیز ہیں، ان کو کہنے کی ضرورت نہیں۔

تازہ ترین