• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غنڈے کی دھمکی کے ڈر سے رتیش کیساتھ شادی کیلئے تیار ہوئی، راکھی ساونت

بھارتی اداکار و ماڈل راکھی ساونت نے اپنی شادی سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ یہ غیر معمولی انداز میں ہورہی تھی، جبکہ اس کے پیچھے ایک غنڈے کی جانب سے اغوا کی دھمکی بھی تھی۔

اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران راکھی ساونت نے کہا کہ ’میں ایک بری صورتحال میں پھنس گئی تھی، کوئی بندوق کے زور پر مجھے اغوا کرنے والا تھا، میری والدہ اس غنڈے کے بارے میں جانتی تھیں۔‘

انھوں نے بتایا کہ میں اور رتیش آپس میں باتیں کیا کرتے تھے وہ مجھے بہت پسند بھی کرتے ہیں، تاہم غنڈے سے بچنے کے لیے مجھے کسی کی تلاش بھی تھی تاکہ ہم شادی کر سکیں۔

راکھی کا کہنا تھا کہ رتیش مجھ سے شادی کے لیے تیار ہوگئے تھے، میں نے شادی کی تیاری شروع کی، لیکن اُس نے ایسا کچھ ظاہر نہیں کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب رتیش نے ان سے شادی کرنے کے لیے آنے کا فیصلہ کیا تو کچھ رپورٹرز کو اس کا علم ہوگیا، تو رتیش ان کے سامنے آئے بغیر ہوٹل کے عقبی راستے سے بھاگ نکلے۔

انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن لگادیا گیا، اس کے بعد رتیش اپنے راستے چلا گیا۔

اداکارہ نے کہا کہ سب کچھ کسی نا کسی وجہ کے تحت ہوا، وہ میرا فائدہ اٹھاسکتا تھا، لیکن اس نے کبھی ایسا نہیں کیا۔

ساتھ میں راکھی نے رتیش کے پہلے سے شادی شدہ ہونے سے متعلق کہا کہ انھوں نے مجھ سے بڑی بات چھپائی تھی۔

واضح رہے کہ دل میں ریئالٹی شو بگ باس 14 کی جیت کا خواب لے کر آنے والی کنٹسٹنٹ راکھی ساونت 14 لاکھ روپے لے کر شو میں فائنل کی دوڑ سے علیحدہ ہوگئی تھیں۔

راکھی نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ ان پیسوں سے اپنی بیمار والدہ کا علاج کروائیں گی، کیونکہ وہ شو میں آنے سے قبل بینک کرپٹ ہوگئی تھیں۔

تازہ ترین