بھارتی اداکارہ اور ڈرامہ کوئین راکھی ساونت بگ باس14 کے دوران اپنے شوہر کے لیے نغمہ گاتے ہوئے رو پڑیں۔
راکھی ساونت کے شوہر کے لیے نغمہ گاتے ہوئے رونے پر کامیہ پنجابی اور ڈیولینا بھٹاچاریہ نے اُن کے لیے محبت بھرے پیغامات بھیجے ہیں۔
بھارتی ڈرامہ کوئین جو بگ باس 14 میں شریک ہیں، وہ تفریح کے طور پر ابھینو شکلا سے چھیڑ چھاڑ کرتی ہیں، لیکن ویلنٹائن ڈے پر وہ ایک موقع پر کیمرے کے سامنے رو پڑیں۔
انہوں نے اپنے شوہر رتیش کے لیے اس موقع پر دلی جذبات کا اظہار کیا اور انہیں ویلنٹائن ڈے کی مبارک باد دی۔
اداکارہ نے کیمرے کے سامنے اقرار کیا کہ انہوں نے کبھی بھی رتیش کے ساتھ ویلنٹائن ڈے نہیں منایا ہے لیکن میں حقیقی طور پر اُن کے لیے پیار محسوس کرتی ہوں۔
راکھی ساونت نے مزید کہا کہ میں نے سوچا تھا کہ تم میرا مقدر ہو لیکن اب میں مزید کچھ نہیں جانتی ہم جلد اکٹھے ہوں گے۔
اس موقع بھارتی اداکارہ نے اپنے شوہر کے لیے 1972 کی فلم شور کا گیت’ایک پیار کا نغمہ ہے، موجوں کی روانی ہے، زندگی اور کچھ بھی نہیں، تیری میری کہانی ہے‘ گنگنایا۔
بگ باس میں اس نغمے کو اپنے شوہر کے لیے گنگناتے ہوئے راکھی ساونت اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور اُن کے آنسو بہہ گئے۔
ان کے اس جذباتی لمحے پر اُن کے دوست وکاس گپتا نے اُن کے محبت بھرا پیغام بھیجا، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں دل کا ایموجی لگایا اور لکھا کہ ’تم وہ ساری محبت پاؤ جس کی تم حقدار ہو‘۔
بگ باس مقابلے میں شریک رہ چکی کامیہ پنجابی نے راکھی ساونت سے متعلق سوشل میڈیا پر لکھا کہ بگ باس 14 کا فاتح کوئی بھی ہو، اس سیزن کو راکھی ساونت کے نام سے یاد رکھا جائے گا، مسکراتے چہرے والی اتنا انٹرٹینمٹ لاتی کہاں سے ہے؟
ایک اور پیغام میں کامیہ پنجاب نے کہا کہ’راکھی جتنی آسانی سے ہنسا سکتی ہے اُتنی آسانی سے اس نے رُلا بھی دیا، میری طرف سے اس کے لیے پیار والی جھپی‘۔
ڈیولینا بھٹاچاریہ جو بگ باس کے گھر میں اعجاز خان کے خلاف سازشی گیم کھیل رہی تھیں، نے بھی راکھی ساونت کےلیے محبت بھرا پیغام دیا ہے۔