• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھرپارکر: چیتے نے حملہ کرکے 8 افراد کو زخمی کردیا


تھرپارکر میں چیتے نے حملہ کرکے 8 افراد کو زخمی کردیا، علاقہ مکینوں نے فائرنگ کرکے چیتے کو ہلاک کر دیا۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق تھرپارکر کی تحصیل اسلام کوٹ کے گاؤں سرنگھواری اور بھوتارو میں سرحدی علاقے سے آنے والے چیتے نے دیہاتوں پرحملہ کردیا جس سے 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد فارغ کردیا گیا۔

واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے فائرنگ کرکے چیتے کو ہلاک کردیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ چیتے نے اس سے قبل بھی حملہ کرکے متعدد افراد کو زخمی کیا تھا۔

تازہ ترین