• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر پرُ امید ہیں، میجر جنرل بابر افتخار


ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخارکا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر پرُ امید ہیں، پاکستان نے پچھلے چار سالوں میں جو سفر طے کیا ہے وہ ہر سطح پر ہے۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی آبزرویشنز پر بڑا کام کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان مخالف لابیز سرگرم رہی ہیں لیکن ہم نے ان مسائل پر بہت حد تک قابو پالیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پیغام پاکستان نے فرقہ واریت پر قابو پانے میں بہت مدد دی ہے، ٹیررازم سے ٹورازم کا سفر انتہائی کٹھن تھا، بھرپور قومی جذبے کے ساتھ 23 مارچ کو یوم پاکستان کی پریڈ ہوگی۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہاکہ پاک فوج کو ادراک ہے کہ افغانستان کے امن سے پاکستان کا امن جڑا ہے، افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کو ہر سطح پر تسلیم کیا گیا، ڈوزیئر پر عالمی برادری نے بہت سنجیدگی سے لیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سوشل میڈیا جتنا پھیل چکا اسے موثر انداز میں ریگولیٹ نہیں کیا جاسکتا، سوشل میڈیا پر نفرت انگیز ی کی روک تھام کے لیے بڑی حد تک کام ہوچکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کا تعاقب چھوڑا نہیں، ان کی باقیات بھی ختم کر رہے ہیں، دہشت گردی کے واقعات میں بڑی حد تک کمی آئی ہے۔

تازہ ترین