• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی آئی ایس پی آر کا سربراہ آئی ایس آئی سے متعلق سوال پر جواب


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر آئی ایس آئی سربراہ کی تقرری سے متعلق باتیں ہورہی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سربراہ آئی ایس آئی سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ  ان چیزوں کے بارے میں قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہئیں۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ فوج میں عام طور پر سینئر لیول پر تقرر کے بعد افسر مدت پوری کرتا ہے۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ فوج میں کسی ادارے کے سربراہ کے طورپر تعیناتی دو سال کے لیے کی جاتی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے آپریشن ردالفساد کے 4 سال مکمل ہونے پر کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل باجوہ کی قیادت میں 2017 ء میں شروع ہوئے اس آپریشن میں ہر پاکستانی آپریشن ردالفساد کا سپاہی ہے، ٹیررازم سے ٹورازم کا سفر انتہائی کٹھن تھا۔

انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں انفرااسٹرکچر کی تباہی کے بعد دہشت گردوں نے پاکستان کے طول و عرض میں پناہ لینے کی کوشش کی۔

تازہ ترین