• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانوالی کیبل آپریٹرز ،بھجوائے گئے 16 فیصد ٹیکس ادائیگی کے نوٹس قابل قبول نہیں

لاہور (نمائندہ جنگ) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے میانوالی کیبل آپریٹرز کو بھی 16؍ فیصد شرح سے ٹیکس ادائیگی کے نوٹسز بھجوا دئیے۔مرکزی صدر کیپٹن جبار نے کہا  کہ ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف  اورپنجاب ریونیو اتھارٹی حکام کی موجودگی میں ماڈل ٹائون  میٹنگ میں یہ طے پایا تھا کہ ٹیکس دو فیصد شرح سےادا کیا جائیگا جس کا باضابطہ اعلان وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف نے کرنا تھاجو ابھی تک زیر التوا ہے۔چنیوٹ میں دئیے گئے نوٹسز  کے جوابات کی مانند ان کا بھی جواب دے دیا جائیگا لیکن سولہ فیصد ٹیکس کسی صورت قابل قبول نہیں ہے اور نہ ہی ادا کریں گے۔ 
تازہ ترین