• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ، ایک شخص زخمی

بغداد(جنگ نیوز )عراقی دارالحکومت بغداد کے قریب امریکی فوجی اڈے پر 4 راکٹ داغے گئے ہیں۔برطانوی اخبار کے مطابق عراق فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بغداد کے شمال میں واقع شہر بلد میں ایک فوجی اڈے پر 4 راکٹ داغے گئے ہیں جس کے نتیجے میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔رپورٹس کے مطابق اس فوجی اڈے میں امریکی ڈیفنس کمپنی کے اہلکار اور کنٹریکٹر رہائش پذیر ہیں تاہم یہ راکٹ حملے کس کی جانب سے کیے گئے ہیں اس حوالے سے اب تک کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔واضح رہے چند روز قبل عراق کے شمالی علاقے کردستان کے علاقائی دارالحکومت اربیل میں امریکی ایئربیس پر درجنوں راکٹ داغے گئے تھے جس کے نتیجے میں ایک امریکی کنٹریکٹر سمیت 9 افراد افراد زخمی ہوئے تھے۔
تازہ ترین