• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلقہ ارباب ذوق کے تحت عالمی مشاعرہ کاانعقاد

مانچسٹر( پ ر)معروف ناول نگار قیصرہ شہراز کے زیر ہدائت سالانہ مسلم آرٹ اینڈ کلچر فیسٹیول جاری ہے، ساٹھ سے زائد نمائشیں، سیمینار، میوزک، مشاعرے منعقد ہورہے ہیں،جن میں مسلم فنکار، شاعرو ادیب ،دانشور اور سامعین بدستور شرکت کر رہے رہیں،اسی سلسلے میں سنیچر کی شام حلقہ ارباب ذوق کے زیر اہتمام ایک شاندار آن لائن مشاعرہ پیش کیا گیا جس میں اردو،بنگالی ، عربی،گوجری ،چینی،پشتو،فلپائن، اورپنجابی شعراء نے اپنا تازہ کلام پیش کیا۔اس مشاعرے کی صدارت حلقہ ارباب ذوق کے چیئرپرسن محمد انور نے کی جبکہ نظامت کے فرائض فیسٹیول منیجر جوہانہ جونز اور سرکل جنرل سیکرٹری روبینہ خان نے ادا کئے۔اس شاندار مشاعرے کی مہمان خصوصی مانچسٹر میٹروپولیٹن یونیورسٹی کی ڈائریکٹر بیکی فرین تھیں جبکہ مانچسٹر لائیبریری ایریا آفیسر فیونا فلٹن نے مہمان شعراء اور سامعین کا نہائت گرم جوشی سے خیر مقدم کیا ۔مشاعرے کا آغاز کرتے ہوئے چینی ایغور مسلمان شاعر عزیز الکن نے اپنی نظموں میں ان کی مادری زبان اور روایات کی تباہی پر بات کی ۔بنگلہ دیش کی فیروزہ حسین نے اپنے وطن کی خوبصورتی، مراکو کی حنان نے نیا سویرا اور فلپائن کی سہیل لطیف نے اپنی اسلامی روایات اور زبان سے محبت کا اظہار کیا۔ شمالی انگلستان سے ڈاکٹر شہناز سومجی، عدنان ریاض سوریا،لیاقت علی عہد،محمدانور نے خوبصورت نظمیں سنائیں۔باغ سٹی آزاد کشمیر سے نوجوان شاعرہ فوزیہ اسلم نے اپنی گوجری نظم میںوادیء کشمیر کے حسن اورنہتے کشمیری عوام پر بھارتی جبروتشدد کی منظر کشی کی، اور بتایا وادی کشمیر میں جہاں پانی کے میٹھے جھرنے بہتے تھے وہاں خون مسلم بہہ رہا ہے ،آخر میں چیئرپرسن محمد انور نے کہا کہ آپ کی آہیں بلاآخر سنی جائیں گی۔
تازہ ترین