• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوہرآباد، ملزمان دکان کا تالاتوڑ کر 21لاکھ روپے و قیمتی سامان لے گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) ضلع وسطی میں تالا توڑ گروپ کو پولیس تاحال گرفتار نہیں کر سکی ۔ تالا توڑ گروپ نے جوہرآباد میں ایک اوردکان کا صفایا کردیا ،پولیس کے مطابق جوہرآبادتھانےکی حدود عائشہ منزل کے قریب ایک الیکٹرونک کی دکان کے تالے توڑ کرملزمان 21لاکھ روپے نقد،5 ایل ای ڈیز،اوون و قیمتی سامان لے گئے ، ، پولیس کے مطابق پولیس نے نقب زنی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے، جس میں ملزمان نے 13 منٹ میں واردات کی اور کار میں فرارہوگئے ،پولیس کے مطابق ملزمان اتوار کی صبح10 بجکر58 منٹ پر آئے اور 11بجکر11منٹ پر فرار ہوگئے،فوٹیچ میں ملزمان تالےتوڑ کر قیمتی الیکٹرونک کا سامان لیجاتے ہوئے واضح نظر آرہے ہیں،فوٹیج میں4 ملزمان میں سے ایک ملزم لنگڑا کر چلتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے،واضح رہے اس واردات سے11 روز قبل واٹر پمپ پر باٹا کے شوروم میں نقب زنی کی واردات ہوئی تھی، پولیس کو شبہ ہے کہ دونوں وارادتوں میں ایک گروہ ملوث ہے۔

تازہ ترین