• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کارکردگی متاثر کن ہے، اقوام متحدہ

نیویارک (جنگ نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ پاکستان کا امن کی جانب ارتقائی سفر شاندار ہے۔ دہشتگردی کیخلاف اس کی کارکردگی متاثر کُن ہے۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا میں بہت سے ممالک کے بارڈرز ابھی بند ہیں لیکن پاکستان نے اپنی سرحد یں اور عوام نے اپنے دل اور گھر کھولے ہیں۔ تمام مذاہب ہمیں امن کیلئے متحد کرتے ہیں کرتار پور کوریڈور پاکستان کی طرف سے مذہبی ہم آہنگی کا پیغام ہے۔دوسری جانب امریکی سینیٹر لندسے اولن گراہم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میں پاکستان آرمی اور اس خطے کے لوگوں سے بے حد متاثر ہوں۔

تازہ ترین