• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فردوس عاشق کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ اور ریٹرننگ آفیسرز پر الزامات


کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ڈسٹرکٹ مانٹیرنگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسر پر الزامات عائد کر دیئے۔ انہوں نے کہا کہ ریٹرنگ آفیسر کے دفتر میں احسن اقبال ، عطا تارڑ ، عظمی بخاری سمیت دیگر رہنما موجود رہے اور آر او کی طرف سے رانا ثنا اللہ کی چائے بسکٹ اور مچھلی سے تواضع کی گئی ، ڈسٹرکٹ مانٹیرنگ آفیسر خواجہ سعد رفیق جبکہ ریٹرننگ آفیسر احسن اقبال کے حلقے سے تعلق رکھتے تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈسکہ میں گدی نشینی اور جانشینی کی سیاست دفن کردی ہے، ن لیگ میں اپنی شکست تسلیم کرنے کی جرأت ہونی چاہئے، ن لیگ خفیہ رائے شماری کے ذریعہ ضمیروں کو خریدنے کیلئے منڈیاں لگارہی ہے، ن لیگ کے ڈیتھ اسکواڈ نے رانا ثناء اللہ کی قیادت میں پی ٹی آئی کارکن کی جان لی،پولنگ والے روز بہت زیادہ دھند تھی۔ وہ جیو کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں ن لیگ کے رہنما میاں جاوید لطیف،پیپلز پارٹی کے رہنما آغا رفیع اللہ اور حلیم عادل شیخ کی صاحبزادی عائشہ حلیم عادل شیخ بھی شریک تھیں۔میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ تصدیق کرتا ہوں پولنگ والے دن دھند تھی، نواز شریف کے بیانیہ کی جیت ہورہی ہے ، ضمنی انتخابات میں ووٹر نے ساری رات بیٹھ کر اپنے ووٹ کا تحفظ کیا، این اے 75میں دوبارہ الیکشن ہونے چاہئیں، اراکین اسمبلی کی اکثریت یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دے گی۔

تازہ ترین