• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن ٹربیونلز، فیصل واوڈا کی طلبی، سیف اللہ ابڑو، رؤف صدیقی نااہل

کراچی، لاہور (اسٹاف رپورٹر، ایجنسیاں) الیکشن ٹربیونل نے فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی کیخلاف دائر درخواست پر پی ٹی آئی رہنما کو نوٹس جاری ،خود پیش ہوکر وضاحت دینے کا حکم دیا ہے،سندھ ہائیکورٹ نے سینیٹ الیکشن کیلئے پی ٹی آئی امیدوار برائے ٹیکنو کریٹ سیف اللہ ابڑو کو نااہل قرار دیدیا، ٹربیونل نے ایم کیو ایم کے رہنما عبدالررئوف صدیقی اور خضر عسکر زیدی کو سینیٹ انتخابات کیلئے نااہل قرار دیدیا ہے، ٹریبونل نے پیپلز پارٹی کی امیدوار پلوشہ زئی خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل مسترد کردی، ٹربیونل نے ن لیگی رہنما پرویز رشید کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل پر پنجاب ہائوس کے متعلقہ افسر کو آج ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیرکو کراچی میں الیکشن ٹریبونل میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا کے سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی منظور کیئے جانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ قادر خان مندوخیل کی جانب سے رشید اے رضوی ایڈدوکیٹ پیش ہوئے۔دوران سماعت درخواست گزار قادر خان مندوخیل کے وکیل رشید اے رضوی ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیئے کہ وفاقی وزیر کے دہری شہریت رکھنے سے متعلق دستاویزات ٹریبونل میں پیش کیے ہیں۔قادر خان مندوخیل نے بتایا کہ فیصل واوڈا نے امریکی شہریت سے متعلق حقائق چھپائے، ریٹرننگ افسر کے سامنے اعتراضات دائر کئے مگر انہوں نے سننے سے انکار کر دیا۔

تازہ ترین