• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب ذرائع کا حمزہ شہباز کو مشکوک ٹرانزیکشنز سے موصول رقوم کا سراغ لگانے کا دعویٰ

لاہور(نمائندہ جنگ) نیب ذرائع نے حمزہ شہبازشریف کو مشکوک ٹرانزیکشنز سے موصول ہونے والی رقوم اور انویسٹمنٹ کا سراغ لگانے کا دعویٰ کیا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کو 23 مشکوک ٹرانزیکشنز کے ذریعے 181ملین سے زائد کی رقم وصول ہوئی ،حمزہ شہباز نے ان رقوم کے بارے میں کوئی ثبوت فراہم نہیں کئے. ذرائع کے مطابق شہباز شریف خاندان نے 2005سے 2016 کے دوران 14بڑی کمپنیاں بنائیں. یہ مشکوک ٹرانزیکشنز سے موصول ہونے والی رقم سے بنائی گئیں،حمزہ شہباز ان ساری کمپنیز سے بھاری مالی فوائد حاصل کرتے رہے ہیں۔

تازہ ترین