• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ الیکشن ویڈیو اسکینڈل، ن لیگ شواہد دے کارروائی کریں گے، چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ انتخابات 2018 ء کے حوالے سے ویڈیو اسکینڈل پر الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن )سے ثبوت اور شواہد مانگ لئے جبکہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ ن لیگ شواہد پیش کرے ‘ہم کارروائی کریں گے ‘ہم جلد فیصلہ کریں گے کہ ہم نے آپ کی درخواست پر نوٹس جاری کرنا ہے یا نہیں ؟ ویڈیو اسکینڈل کیس میں الیکشن کمیشن نے از خود نوٹس نہیں لیا بلکہ آپ نے درخواست دائر کی ہے‘ شواہد درخواست کے ساتھ نہیں لگائے، آپ اپنی کوششوں کے حوالے سے کمیشن کو بتائیں کہ آپ نے کیا ویڈیو اسکینڈل میں ملوث کسی شخص سے رابطہ کرکے اسے بطور شواہد لائے ہیں ؟جبکہ ممبرپنجاب الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ گزشتہ سینیٹ انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے مسلم لیگ نون کی عظمی بخاری ، امیر مقام کو نوٹس بھی بھیجا لیکن انہوں نے الیکشن کمیشن میں آنا تک مناسب نہ سمجھا۔پیر کوسینیٹ الیکشن ویڈیو اسکینڈل پر مسلم لیگ نون کے مرتضی جاوید عباسی کی درخواست پر الیکشن کمیشن میں سکندر سلطان کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی۔مسلم لیگ (ن )کے وکیل جہانگیر جدون نے کہا کہ 2018 ء کے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے ویڈیو وائرل ہوئی ہے،شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کیا یہ ویڈیو آپ کے علم میں بھی ابھی آئی ؟ اس سے قبل آپ کی جماعت کو اس ویڈیو کے حوالے سے کوئی علم نہیں تھا ؟ الیکشن کمیشن بلا تفریق جائیگا۔

تازہ ترین