• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لہتراڑ روڈ پر قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن ، متعدد گرا دی گئیں

اسلام آباد(نیوز رپورٹر) سی ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ نے گزشتہ روز لہتراڑ روڈ رائٹ آف وے پر قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے متعدد تجاوزات مسمار کر دیں۔چارٹر ک سامان ضبط کرکے سی ڈی اے کے اسٹور میں جمع کروادیا گیا۔بااثرقبضہ مافیا نے لہتراڑ روڈ، تڑامڑی چوک سے کھنہ پل تک رائٹ آف وے پر بڑے پیمانے پر تجاوزات کر رکھی تھیں ۔ آپریشن کے دوران65شیڈ،11پختہ دیواریں، ایک لکڑی کاٹال،8کھوکھا کیبن،5لوہا فنس، 10بکرہ منڈی،6دیگ پکائی اڈے،13بل بورڈزسمیت ریڑھیاں اور متحرک تجاوزات کو مسمار کردیا گیا ۔آپریشن پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے کیا گیا۔
تازہ ترین