• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور، ڈسپوزل کیلئے مختص اراضی  پر با اثر افراد کا قبضہ

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسپوزل کیلئے خرید کی گئی اراضی  پر با اثر افراد نےقبضہ کر لیا تفصیلات کے مطابق کرناں بستی کے قریب واقع موجود سیوریج ڈسپوزل کی اراضی پر مبینہ طورپر غیر قانونی قبضوں اور تعمیر کے معاملے کی انکوائری کے دوران ٹی ایم اے سٹی کے پٹواری نے انکوائری آفیسر کے سامنے انکشاف کرتے ہوئے بتایاکہ 1970ء سے لیکر آج تک شہر میں جتنی بھی قیمتی اراضی پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے ڈسپوزل بنانے کیلئے پرائیویٹ افراد سے خرید کی، اس اراضی کاانتقال آج تک نہیں کرایاگیا۔ جس کی وجہ سے ایسی سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضےہوچکے ہیں  ، جس سے گورنمنٹ کو کروڑوں روپے کانقصان ہورہاہے ،جس پر انکوائری آفیسر ایڈیشنل کمشنر نے ٹی ایم او سٹی، ایکسیئن پبلک ہیلتھ باقر گردیزی اور محکمہ ہاؤسنگ سے ریکارڈ طلب کرلیاہے۔
تازہ ترین