بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بہاولپور میں مبینہ دہشت گرد سے برآمدکی گئی خودکش جیکٹ کو بم ڈسپوزل سکواڈ نے دریائے ستلج کے قریب جاکر ڈیفیوژ کردیا، بم ڈسپوزل سکواڈ کو سی ٹی ڈی ملتان کے انسپکٹرز راناعبداللطیف اورانسپکٹر حسین بخش کی جانب سے ایک خودکش جیکٹ جوکسی نامعلوم مبینہ دہشت گرد سے برآمد کی گئی تھی ڈیفیوژکرنے کیلئے دی گئی جس کو فوری طورپر دریائے ستلج کے قریب کھلی جگہ پر لے جایاگیا جہاں سول ڈیفنس،بم ڈسپوزل کمانڈر شاہ دین نے خودکش جیکٹ کو مکمل طورپر ڈی فیوز کردیا۔ اس میں موجود تمام الیکٹریکل وائرز کو کاٹ دیاگیا جو آئی ای ڈیز کے ساتھ منسلک تھیں۔بم ڈسپوزل سکواڈ زرائع کے مطابق اس خودکش جیکٹ میں انتہائی خطرناک دھماکہ خیز مواد موجود تھا جو یوایس اے ٹیکنالوجی کی طرز کاتھا۔ خودکش جیکٹ سے علیحدہ کئے جانے والے تمام ایٹمز سی ٹی ڈی ملتان کے انسپکٹرز کے حوالے کردئیے گئے۔