• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کشمیریوں کو ان کے حق خودمختاری سے محروم کررہا ہے، شیریں مزاری


وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو ان کے حق خود مختاری سے محروم کر رہا ہے۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے انسانی حقوق کونسل کے 46ویں اجلاس سے خطاب کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ پاکستانی حکومت انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے کیا اقدامات کر رہی ہے۔

اس کے ساتھ شیریں مزاری نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بھارت کے ریاستی جبر سے بھی دنیا کو آگاہ کیا۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو ان کے حق خود مختاری سے محروم کر رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بی جے پی، آر ایس ایس حکومت کا مقبوضہ کشمیر میں حتمی اقدام کشمیریوں کی نسل کشی ہوسکتا ہے۔

ساتھ میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں انسانی حقوق کے حوالے سے کافی پیش رفت ہوئی ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں لاپتہ افراد کے حوالے سے پارلیمانی قانون سازی مختلف مراحل میں ہے۔

تازہ ترین