• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماضی میں خواتین فنکاروں نے ہراساں کیا، نام نہیں لونگا، اظفر رحمان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار اظفر رحما ن نے انکشاف کیاہے کہ ماضی میں انہیں کئی خواتین فنکاروں کی جانب سے ہراسگی کا سامنا رہاہے لیکن وہ ان کا نام لینا پسند نہیں کرتے ۔تفصیلات کے مطابق اظفر خان نے پروگرام میں شرکت کی جہاں بیگم نواز ش نے ظفر رحمان سے می ٹو مہم کے بارے میں سوال کیا جس پر اداکار نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ می ٹو مہم ایک سنجید ہ معاملہ ہے ، آپ کسی کے ساتھ بھی اپنے لیے زبردستی نہیں کر سکتے ۔ان کا کہناتھا کہ میں می ٹو مہم کی مکمل طور پر حمایت کرتاہوں ۔

تازہ ترین