• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز سے اختلاف نہیں، ٹویٹ کرنے پر افسوس ہے، محمد حفیظ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹیسٹ بیٹسمین محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔ میڈیا نے گذشتہ دس دن سے بعض معاملات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔ ہر اس کرکٹرکی عزت کرتا ہوں جو پاکستان کی عزت کراتے ہیں۔ محمد رضوان کی تعریف کو غلط پیرائے میں لیا گیا میں ہر اچھی کارکردگی کرنے والے کی تعریف کرتا ہوں۔جونیئر پلیئرز کی پرفارمنس سے خوش ہوتا ہوں۔گزشتہ تین سال میں شاہین آفریدی اور محمد رضوان اچھا اضافہ ہیں۔ منگل کو جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنازع کو غیر ضروری اچھالا گیا حالانکہ میں نے عام انداز میں تعریف کی تھی۔ میرے ٹوئیٹ کے بعد مجھے افسوس ہے ۔ محمد حفیظ نے کہا کہ 2019کے ورلڈ کپ کے بعد میں نے اپنی بیٹنگ اور پاور ہٹنگ کا انداز بھی تبدیل کیا، اسکلز پر کام کیا۔ گالف نے مجھے مدد کی۔اپنی بیٹنگ کا کریڈٹ کوچ شاہد اسلم کو دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 2019 کے ورلڈ کپ میں مجھے احساس ہوا کہ مجھے اپنی تکنیک کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنا ہے۔ دنیا کی دوسری لیگز میں بیٹسمین چھکے مارنے پر فوکس کرتے ہیں ، میں نے اس کو فوکس کرتے ہوئے پاور ہٹنگ پر کام کیا اور کارکردگی میں بتدریج بہتری آئی ہے۔کوئٹہ کے میچ میںکوچ کو کہا کہ مجھے ون ڈائون پر جانے دیں ، ایک اچھی اننگز خوشی ہے ۔ ڈیمانڈ کے مطابق رول پلے کرنا چاہتاہوں۔

تازہ ترین