• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راشد خان اور کرس گیل ملکی نمائندگی کیلئے وطن واپس روانہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سُپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل پی ایس ایل ادھورا چھوڑ کر وطن واپس لوٹ گئے۔ جارح مزاج بیٹسمین نے کہا کہ ان کی خواہش تھی کہ پورا پی ایس ایل کھیلتے اور ہر میچ میں چھائے رہتے۔ اسی طرح لاہور قلندرز کیلئے دو میچ کھیلنے کے بعد افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان بھی واپس چلے گئے۔ وہ زمبابوے سے سیریز کی وجہ سے پی ایس ایل میں مزید حصہ نہیں لے سکیں گے۔روانگی کے وقت ثمین رانا نے راشد خان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ اچھے کھلاڑی ہی نہیں بہت اچھے انسان بھی ہیں آپ سچے قلندر ہیں۔ دوسری جانب سےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاف ڈوپلیسی کراچی پہنچ گئے، وہ کرس گیل کی جگہ لیں گے۔ ڈیل اسٹین نے بھی ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔ توقع ہے کہ دونوں جمعے کو کوئٹہ کی جانب سے ایکشن میں ہونگے۔

تازہ ترین