• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حفیظ کیلئے احترام، سرفراز نے اسپورٹس مین اسپرٹ سے دل جیت لیے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) حالیہ دنوں میں محمد حفیظ اور سرفراز احمد کے درمیان لفظی جنگ جاری رہی۔ لگتا تھا کہ دونوں میں کشیدگی ہے لیکن پیر کی شب سرفراز نے اسپورٹس مین اسپرٹ اور احترام کی مثال قائم کرکے شائقین کے دل جیت لیے۔ لاہور قلندرز نے محمد حفیظ اور فخر زمان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی۔ میچ کے بعد کھلاڑی ڈریسنگ لوٹنے لگے، ایسے میں سرفراز نے عقب میں حفیظ کو آتا دیکھ کر انہیں لیڈ کرتے ہوئے ڈریسنگ روم جانے کا اشارہ کیا۔ خیال رہے کہ میچ کے دوران سرفراز احمد غصہ اپنے بولروں پر نکالتے رہے لیکن میچ کے بعد حفیظ کو ڈریسنگ روم کی جانب لیڈ کرنے کا اشارہ کیا۔

تازہ ترین