• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لال حویلی کے قریب 100سالہ قدیمی مندر کاقبضہ چھڑا لیا گیا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیر اعظم کے حکم پر قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی کے دوران 100سالہ قدیمی مندر کا قبضہ مافیا سے واگزار کر الیا گیا، بورڈ کے ترجمان کے مطابق راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ نے لال حویلی کے قریب 100سالہ قدیمی مندر قبضہ مافیا سے واگزار کروا لیا،اسسٹنٹ کمشنر سٹی رالپنڈی نے محکمہ مال اور کے ہمراہ آپریشن کیا ، مندر کے چاروں اطراف دکانیں تعمیر کی گئی تھیں اور کپڑے کا کروبار چل رہا تھا،مندر کا قبضہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے سپرد کیا جائیگا جسے بعد از مرمت اور تزئین و آرائش مقامی ہندو برادری کے حوالے کیا جائیگا ،متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عامر احمد نے کہا ہے کہ ہندئوں اور سکھوں کی ملکیتی پراپرٹی اورعبادت گاہوں پر قابض ناجائز گرپوں کیخلاف کاروائی جاری رہے گی اور اس ضمن میں وزیر اعظم کے احکامات پر مکمل عملدآمد کیاجا رہا ہے، مندر کی بحالی سے تاریخی ورثہ محفوظ ہو جائیگا،ہندو رہنمائوں نے اس اقدام ، تاریخی مندر کی بحالی اور قبضہ مافیا سے واگزار کروانے پر بورڈ حکام کی تعریف کی، انکا کہنا تھا کہ ان اقدامات سے اقلیتوں کا اعتماد بڑھ رہا ہے اورپاکستان کی نیک نامی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

تازہ ترین