• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کشمیریوں کو انکے حقِ خود مختاری سے محروم کر رہا ہے،شیریں مزاری


راولپنڈی (جنگ نیوز)وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے انسانی حقوق کونسل کے 46 ویں اجلاس سے خطاب میں کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو ان کے حقِ خود مختاری سے محروم کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور آر ایس ایس حکومت کا مقبوضہ کشمیر میں حتمی اقدام کشمیریوں کی نسل کشی ہوسکتا ہے۔شیریں مزاری نے کہا کہ بھارتی اقدام کے حوالے سے جینوسائیڈ واچ پہلے ہی خبردار کر چکی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں انسانی حقوق کے حوالے سے کافی پیش رفت ہوئی ہے ، پاکستان میں لاپتا افراد کے حوالے سے پارلیمانی قانون سازی مختلف مراحل میں ہے۔

تازہ ترین