کراچی(جنگ نیوز) سابق کشمیری مجاہدین کی پاکستانی بیویوں نے سری نگر میںاحتجاج کرتے ہوئے قابض حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ انہیں سفری دستاویزات بنا کردی جائیں تاکہ وہ پاکستان میں موجود اپنے اہلخانہ سے ملاقات کرسکیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق مظاہرے میں شریک خواتین نے کہاکہ ان کے جائز مطالبے پر قابض حکومت سرد مہری کا مظاہرہ کرر ہی ہے، ایک غمزدہ خاتون نے کہاکہ ہم اپنے جائز مطالبات کےلئے اس وقت تک احتجاج کریںگے جب تک انہیں تسلیم نہیں کیا جاتا، انہوں نے کہاکہ اگر قابض حکومت ہمیں تسلیم نہیں کرتی تو ہمیں پاکستان ڈی پورٹ کردےتاہم ان کا پہلا مطالبہ یہی ہےکہ انہیں تسلیم کیا جائے کیوں کہ ان کے شوہر کشمیری ہیں اور ان سے شادی کرنا کوئی جرم نہیں،کیوں کہ مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کو بھارت سے شہریت لینا ہوتی ہے لہٰذاہمیںبھی دی جائے، انہوں نے سوال کیاکہ جب گلوکار عدنان سمی کو شہریت دی جاسکتی ہے تو ہمیں کیوں نہیں؟ قابض حکومت ہمارے ساتھ ایسا رویہ رکھے ہوئے ہے جیسے ہم کوئی دہشت گرد ہوں۔