• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی اداکارہ شےلین وڈلی نے امریکی فٹبالر ایرن راجرز کے ساتھ اپنی منگنی کی تصدیق کردی۔

ایک انٹرویو میں29 سالہ اداکارہ شےلین وڈلی نے کہا کہ ہماری منگنی کو کچھ وقت گزر چکا ہے، ہر کوئی اس بارے میں بات کر رہا ہے یہ ہمارے لئے خبر نہیں ہے۔

شےلین وڈلی نے اپنی منگنی سے متعلق مذاق کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ بڑے ہو کر کسی ایسے شخص سے شادی کروں گی جو زندگی گزارنے کے لئے بالز پھینکتا ہے۔

شےلین وڈلی نے بتایا کہ انہوں نے کبھی اپنے منگیتر ایرن راجرز کو کھیلتے ہوئے نہیں دیکھا ہے کیونکہ ہماری ملاقات لاک ڈاؤن کے دوران ہوئی اور اس وقت تمام اسٹیڈیمز بند تھے جس میں ایرن کھیلتا تھا۔

واضح رہے کہ دونوں کی ملاقات کورونا وبا کے باعث لگنے والے لاک ڈاؤن کے دوران ہوئی تھی اور اسی دوران انکا رشتہ بھی مضبوط ہوا۔

تازہ ترین