آپ آف لائن ہیں
پیر23؍ رجب المرجب 1442ھ 8؍مارچ2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ڈچ پولیس نے نمک کے کنٹینر سے 54 ملین ڈالرز کی ہیروئن پکڑلی

ہیگ (اے ایف پی) ڈچ پولیس نے نمک کے کنٹینر سے 54ملین ڈالرز کی ہیروئن پکڑلی۔ استغاثہ کا کہنا ہے کہ برطانوی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ قریبی تعاون کے بعد پاکستان سے ہمالیائی نمک سے بھرے جہاز کے کنٹینر کی تلاشی کے بعد ڈچ پولیس نے ہیروئن کا اب تک کا سب سے بڑا ذخیرہ پکڑ لیا ہے۔ قانونی حکام نے روٹرڈم پورٹ پر ڈیڑھ ٹن ضبطی کے سلسلے میں اس ماہ کے شروع میں پانچ افراد کو بھی گرفتار کیا تھا جس کی اسٹریٹ ویلیو 45 ملین یورو یعنی 54.6 ملین ڈالرز ہے۔ڈچ پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے بیان میں کہا ہے کہ یہ ملک میں ہیروئن کی اب تک کی سب سے بڑی ضبطی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید