• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیریل ”قیامت“ سپر ہٹ،، نئی قسط آج ”جیو ٹی وی“ پر نشر کی جائے گی

کراچی (محمد ناصر)سیریل ”قیامت“ سپر ہٹ،، نئی قسط آج ”جیو ٹی وی“ پر نشر کی جائے گی،تفصیلات کےمطابق عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کے ”سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ“ کا ڈرامہ سیریل ”قیامت“ پہلی ہی قسط سے اب تک ریٹنگ چارٹ پر مسلسل اپنی برتری قائم رکھے ہوئے ہے۔ ڈرامے کی کہانی میں دوسرے تمام ساتھی اداکاروں کے ساتھ ”راشد“ کا کردار نبھانے والے ”احسن خان“ نے اپنی منفرد اداکاری سے اس ڈرامے میں قیامت ڈھاتے ہوئے ناظرین کی دلچسپی کو برقرار رکھا ہوا ہے۔ معروف اداکار احسن خان نے اس سیریل کی مقبولیت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ناظرین کا بہت زیادہ مشکور ہوں جنہوں نے اس ڈرامے کی کہانی کو اپنی پسندیدگی کی سند دیکر سپر ہٹ سیریل بنا دیاہے۔ گفتگو کے دوران احسن خان نے ڈرامے کے کردار (راشد) کا روپ اپنا لیا اور اُسی کردار کے منفرد لہجے میں ناظرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”آپ لوگ ”جیو ٹی وی“ کو ٹیون کرکے رکھو اور سیریل ”قیامت“ دیکھتے رہو ورنہ میٹر گھوم جائے گا“۔ ثروت نذیر کی تحریر میں ثمرہ پر ستم کرنے والا ”راشد“ کا کردار اب کون سی قیامت ڈھائے گا؟۔ علی فیضان کی ہدایات میں کیا افرہ کو کوئی اندیشہ ستائے گا یا خوشیوں کی گھڑی میں نیا کہرام مچ جائے گا؟۔ پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کیا افرہ کو ڈھال بنا پائیں گے یا پھر دِلوں میں صرف ملال ہی رہ جائے گا؟۔ یہ سارا احوال ڈرامے کی نئی قسط میں نشر کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ احسن خان کے ساتھ ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ”نیلم منیر“ اور ورسٹائل اداکارہ ”امرخان“ بھی اس سیریل کی کہانی میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ اس کے علاوہ صبا فیصل، ہارون شاہد، شبیر جان اور دیگر اداکار بھی اپنی فنی صلاحیتوں سے عوام کے دِل جیتنے میں مصروف ہیں۔ بہترین کہانی، شاندار اداکاری، عمدہ ڈائریکشن اور آرٹسٹوں کی جاندار پرفارمنس سے سجا یہ سیریل منگل اور بدھ کی شب 8 بجے ”جیو ٹی وی“ سے نشر کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین