• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو پر آج دیکھیں، انتخابی صورتحال کا ”جیو پاکستان“میں نیا احوال! ”جشن کرکٹ“ میں سمیع خان مہمان ہونگے

کراچی (جنگ نیوز) ڈسکہ انتخابات کا معاملہ دوبارہ پولنگ کی طرف جاتے ہوئے نظر آرہا ہے۔ اس کے باوجود الیکشن کمیشن 19 فروری کے واقعات کی پڑتال کرنے کو تیارہے۔ لگتا ہے کہ اس معاملے پر اب بڑے ایکشن ہوسکتے ہیں۔ اس تمام صورتحال پر بدھ کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں خصوصی گفتگو ہوگی۔ خیبر پختونخوا کی دو یونیورسٹیوں میں متنازع ڈریس کوڈ نافذ کردیا گیا ہے کیا حکومت کی یہی ترجیحات ہیں؟۔ دوسری طرف ”کورونا“ وبا کے دوران خواتین پر تشدد کے واقعات میں پریشان کن اضافہ نظر آرہا ہے اور یہ رپورٹس سب کو سنجیدگی سے لینی چاہئیں۔ ان تمام موضوعات پر بھی ”جیو پاکستان“ میں صبح9 بجکر5منٹ پر گفتگو ہوگی۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ میزبان ہیں۔ ٭پاکستان سپر لیگ کے مقابلوں میں شائقین کا جوش اور ولولہ بڑھانے کیلئے تیار کئے گئے ”کرکٹ“ اور ”انٹرٹینمنٹ“ کے سب سے بڑے پروگرام ”جشن کرکٹ“ میں معروف اداکار سمیع خان مہمان ہوں گے۔ شو کے دوران پاکستان کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر، کرکٹ کے سکندر سکندر بخت اور قہقہوں کے شہزادے علی میر بھی اپنی باتوں سے خوب رونق لگائیں گے۔ پی ایس ایل کے سنسنی خیز مقابلوں پر دلچسپ تجزیئے، تبصرے اور قہقہوں کی برسات لئے یہ شاندار پروگرام اینکر پرسن شہزاد اقبال کی میزبانی میں شب11بجکر5 منٹ پر نشر ہوگا۔

تازہ ترین