• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد، تھانہ سمن آباد کے اہلکاروں کا جیو نیوز کے رپورٹر اور کیمرہ مین پر تشدد، فون چھین لئے

فیصل آباد(نمائندہ جنگ)فیصل آباد میں تھانہ سمن آبادکے باہر کھڑی کاروں، موٹر سائیکلوں کی ویڈیو بنانے والےجیو نیوز کے رپورٹر اور کیمرہ مین پر2پولیس اہلکاروں نے یرغمال بنا کرتشدد کیا اور موبائل فون چھین لئے۔پورٹر حماد احمد اور کیمرہ مین علی ارسلان ڈجکوٹ میں وزیر اعظم کے مشیر شہباز گل کی پریس کانفرنس سے واپسی پر تھانے کے باہر کھڑی موٹر سائیکلوں اور کاروں کی ویڈیو بنا رہے تھے،کہ ا یک سادہ لباس ، دوسرے باوردی پولیس اہلکار نے دونوں کو پکڑ کر زدوکوب کیا، اسلحے کے زور پر تھانے سے ملحقہ کمرے میں بند کر کے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے۔بعدازاں مقامی صحافیوں کے پہنچنے پر سادہ لباس اہلکار فرار ہوگیا جبکہ باوردی پولیس اہلکار نےجیو نیوز کے رپورٹر اور کیمرہ مین کو آزاد کر دیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق تشدد کرنیوالے کانسٹیبل کا نام افتخار ہے جو محکمہ اینٹی کرپشن کا ملازم ہے۔ ایس ایس پی آپریشن محمد افضل کا کہنا ہے کہ ملوث پولیس ملازمین کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کے علاوہ محکمانہ کارروائی بھی کی جائیگی۔

تازہ ترین