خاتون کو ہراساں کرنے پر نجی کمپنی کے 5 عہدیداروں پر 27 لاکھ روپے جرمانہ
وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی نے اپنے فیصلے میں کہا کہ خوش اخلاقی رضا مندی نہیں، کام کی جگہ پر ہراسانی اور انتقامی رویہ ناقابلِ برداشت ہے، شکایت گزار خاتون نے بتایا کہ مختلف عہدوں پر فائز افراد نے اس کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا۔